اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سےاسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دانش سکول بنانے کے اعلان کے بعد وزارت تعلیم متحرک ہو گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد متعلقہ اتھارٹی نے فوری ڈیزائن اور دیگر امور مکمل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا۔
سپیشل سیکرٹری وفاقی وازرت تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر مجموعی طور پر کشمیر اور گلگت بلتستان میں تین دانش اسکول بنائے جائیں گے، اسلام آباد میں ابتدائی طور پر ایک دانش اسکول بنایا جائےگا،ان تمام اسکولوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد اسکول بنائے جائیں گے ، ان تمام سکولوں کو جدید طرز تعمیر، جدید تعلیمی ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائیگا،وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق دانش اسکول کی تعمیر کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا۔
اسلام آباد،جی بی اورکشمیر میں دانش سکولوں کے قیام کے لیے ہوم ورک شروع








