اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کو پاور ڈویژن کے انتظامی امور اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تعارفی بریفنگ دی گئی ۔ چیلنجز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ تقریباً 700 سے لیکر 800ارب روپے سالانہ اضافہ سے 3 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے جس سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ غیر متزلزل عزم کے ساتھ وہ گردشی قرضوں پر قابو پانے اور پاور سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔








