بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے متحدہ قومی ومومنٹ (پاکستان) سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری مخالفت ایم کیو ایم لندن والی ٹیم سے تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، راؤف صدیقی اور مصطفیٰ کمال سے میرا اچھا تعلق رہا ہے۔

انہوں نے کہ اچھا کام کرنے والے کی تعریف کریں گے، انقلاب لانے کا طریقہ یہ نہیں کہ ملکی سلامتی کو آگ لگادیں، پر امن احتجاج اور ووٹوں کے ذریعے بھی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

فیصل واوڈا کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما نے سندھ سے سینیٹ انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ ایم کیو ایم-پاکستان کے دو قانون سازوں نے ان کی امیدواری کی تجویز اور حمایت کی تھی۔

تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر سینیٹ الیکشن میں پارٹی کی جانب سے امیدوار یا حمایت کی گئی تو کچھ رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے خلاف ووٹ دے سکتے ہیں۔