بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تمام سٹیک ہولڈرز ملیریا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اقدامات لیں ، صدر مملکت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن آگاہی پیدا کرنے اور ملیریا کے کنٹرول میں درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے، ملیریا کی روک تھام ، تشخیص اور علاج ممکن ہے، ملیریا پر قابو پانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہیں،
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ، تصدیق اور اس کا معیاری علاج کرنا ہے ، خوشی ہے وزارت قومی صحت نے مشترکہ یونٹ کے ذریعے ملیریا سے نمٹنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں،
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کامن مینجمنٹ یونٹ ملیریا نے ایک جامع حکمت عملی اختیار کی، بدقسمتی سے، 2022 میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ،سیلاب جیسی بڑی قدرتی آفت کی وجہ سے ملیریا کی روک تھام کی کوششوں کو نقصان پہنچا، تمام صوبائی حکومتوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحد ہوں، تمام سٹیک ہولڈرز ملیریا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے بھی اقدامات لیں ،