facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن بیگ کی کراچی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے صحافی محسن بیگ کی کراچی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے صحافی محسن بیگ کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ایف آئی اے نے تحریری جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کر ا دیا اور محسن بیگ کی منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتاری ڈال دی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محسن بیگ کو کراچی میں درج مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف سیشن عدالت میں عبوری چالان بھی جمع کرا دیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی ہم مقدمہ ختم نہیں کر رہے ، بدنیتی ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر عدالت کو بھی تحفظات ہیں، مقدمہ درج کرنے والوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔