اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کام شروع کر دیا۔
وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے منعقدہ بریفنگ کی صدارت کی۔
اس بریفنگ نے توانائی کے شعبے کے اندر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں( DISCOs) کی کارکردگی کے حوالے سے اہم خدشات کو اجاگر کیا ان خدشات کے جواب میں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے فوری طور پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو مینجمنٹ کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی۔ انسانی وسائل کے کسی بھی خلا کو فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید برآں وفاقی وزیر نے PPMC کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا جامع جائزہ لینے کا کام سونپا ہے۔ اس اقدام سے قیادت میں ممکنہ تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے پی پی ایم سی کو پاور سیکٹر میں تکنیکی مداخلت کے لیے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے پاور سیکٹر کی کارکردگی بہتر کر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے نیشنل ٹرانسمشن کمپنی کی بریفنگ کے دوران این ٹی ڈی سی کی کاردکردگی کو غیر تسلی بخش کرار دیا اور ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کسی بھی ٹرانسمشن لائن کے منصوبے میں تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کام شروع کر دیا








