بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی قونصلیٹ کراچی کا گوادر کے 2000 سیلاب متاثرین کے لیے راشن کا عطیہ

گوادر (ممتازنیوز) کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کی جانب سے انسانی ہمدردی پر گوادر شہر میں سیلاب سے متاثرہ 2000 خاندانوں کے لیے ضروری اشیائے خوردونوش (راشن) پہنچا دی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق راشن میں آٹے کے تھیلے اور کوکنگ آئل شامل ہے۔گوادر پرو کے مطابق بذریعہ سڑک گوادر پہنچنے والی کھیپ کو چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے گوادر کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا ۔گوادر پرو کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں طوفانی بارش کے بعد، سی او پی ایچ سی نے 1000 مقامی خاندانوں میں کھانا بھی تقسیم کیا۔ کراچی میں تعینات چینی قونصلر جنرل یانگ یونڈونگ نے ڈی سی گوادر کو لکھے گئے خط میں گوادر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والی غیر معمولی بارش کے پیش نظر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چین پچھلے کچھ سالوں سے گوادر میں خوراک کا باقاعدہ سپلائر ہے۔گوادر پرو کے مطابق14 مارچ کو چینی حکومت نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ (کے پی) میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کو 100,000 ڈالر کی ہنگامی امداد بھی فراہم کی۔ بلوچستان اور کے پی کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں چینی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہنگامی امداد کے لیے وزارت خارجہ میں عطیہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ چینی حکومت کی جانب سے سفیر جیانگ زیڈونگ نے 100,000 ڈالر کی ہنگامی نقد امداد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کے حوالے کی۔گوادر پرو کے مطابق مستقبل قریب میں کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ذریعے 5000,00 یوآن کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔