بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر آمد

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچیں جہاں انھوں نے شہید کےوالدین سےملاقات اوراظہارتعزیت کی، مریم نوازنےشہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
مریم نواز نے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہونے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کی گفتگو نے پوری قوم کا حوصلہ اور ایمان تازہ کر دیا ہے۔ شہدا کی عظیم قربانیاں، شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی ہے۔
مریم نواز کا مذید کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پوری قوم اپنے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، امن کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے ورثاء کی عزت واحترام کو یقینی بنانے گی، قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔