بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلئے

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلئے۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشنز کا نوٹفکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین ملک افضل دین نائب چئیرمین ہونگے،واضح رہے کہ پرویز خٹک کےاستعفی کیوجہ سے پی ٹی آئی پی کے چئیرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیاتھا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔