بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور نائب وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللّٰہ العطیبی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ دفاعی امور اور سیکیورٹی تعاون سمیت دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے لیے حمایت اور گرم جوشی کے جذبات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔