بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہرنائی دھماکا،حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی: وزیراعظم 

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئےواقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی ء درجات کی دعاء اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز تر کرنے ،حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں،غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔