بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھر زلزلہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چمن، قلعہ عبداللّٰہ، نوشکی، پشین اور دالبندین سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 رکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 166 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر رکارڈ کی گئی، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔