اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرموں نے میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت کو امریکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت ہٹائی گئی تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے۔
انہوں نے کہا کہ این آر او 2 کو اپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں نے میری ٹیم کے سارے کام پر پانی پھیر دیا ہے۔
جب تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6% کی معاشی شرحِ نموکےحصول کےقریب تھے۔ NRO-2 کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/mPERaXu8Ko
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022









