بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی کی تقرری میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دی

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن نے کہا ہے کہ سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھاکہ آئی جی کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، اب تک وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تقرر نہیں کیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن نے مزید کہا کہ غیر ضروری تاخیر سے قیام امن کے لیے کوششوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔