راولپنڈی(نیوزڈیسک)20مارچ گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان (عمر: 35 سال،ساکن ضلع ڈی جی خان ) اور سپاہی عمران علی (عمر: 28 سال،ساکن ضلع خیرپور) کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیےگئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہےہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیںمادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر دہشتگرد حملے میں شہید فوجی جوانوں کی نماز اداکردی گئی








