بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 مارچ کی درمیانی شب پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد چاکر لیاقت ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی پیک کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ 2 جوان شہید ہوئے تھے۔