بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوہری توانائی کے پرامن استعمال کیلئے اپنے تجربات دنیا سے شیئرکرنےکو تیار ہیں، اسحاق ڈار

  برسلز: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے مسائل کے حل کے لیے پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے، جوہری توانائی کے پرامن مقاصد میں استعمال کے لیے پاکستان اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے۔
جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لیے قابل عمل حل پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی اے ای اے کا فعال شراکت دار ہے، ہم نے کوپ 28 میں کم اخراج والی ٹیکنالوجی میں جوہری توانائی کی توثیق کی تھی، جوہری توانائی کے پرامن مقاصد میں استعمال کے لیے پاکستان اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئرکرنے کو تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ سمٹ توانائی کی بڑھتی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے وقت ہو رہا ہے۔ توانائی مسائل کےحل کےلیے پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اجلاس کے انعقاد پر بیلجیئم کی حکومت اور آئی اے ای اے کا شکریہ ادا کیا۔