اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں سڑک کنارے ڈانس کرتے لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ایک لڑکی سڑک کی گرین بیلٹ میں لگے پول کیساتھ ڈانس کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک لڑکی اسلام آباد آئی 8میں سڑک کنارے پول ڈانس کر رہی ہے ،انتظامیہ کہاں ہے ؟
⚠️🔴 A girl doing pole dance at I-8 Markaz, Islamabad – Where is the management? CC: @dcislamabad pic.twitter.com/evcRLg9iSz
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) May 16, 2022

سوشل میڈیا صارف نے اپنی پوسٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکو بھی مینشن کیا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے اسی پوسٹ کے نیچے ٹویٹ کیا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شیئر کی گئی ویڈیو 3دن پرانی ہے اور عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔
A girl doing pole dance at I-8 Markaz, Islamabad. pic.twitter.com/RO3xrAyY8T
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) May 17, 2022
واضح رہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص ویڈیو بنانے والے شخص نے لڑکی کے دماغی توازن درست نہ ہونے کا ذکر نہیں کیا بلکہ وہ دوران ویڈیو بول رہا ہے کہ یہ لڑکی شدید قسم کی توجہ کی متلاشی (اٹینشن سیکر)ہے جو اس طرح کی حرکتیں کر رہی ہیں ،پولیس کا فون کرو اور اسے یہاں سے بھیجو۔








