بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈونلڈ لو کے سچ نے پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ دفن کر دیا: حنیف عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ڈونلڈ لو کے سچ نے پی ٹی آئی کا جھوٹ کا بیانیہ دفن کر دیا۔

رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا کہ ڈونلڈ لو کی کانگرس کمیٹی میں پیشی سے پی ٹی آئی کی توقعات مٹی میں مل گئیں، جھوٹوں کی جماعت جھوٹ پکڑے جانے پر بھی جھوٹ ہی بول رہی ہے، امریکہ میں لابی کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے لاکھوں ڈالر خرچ کئے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ نتیجے سے مایوس ہو کر گوہر خان بہکی ہوئی باتیں کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اس کے خودساختہ چیئرمن دونوں کو اپنے جھوٹ پر معافی مانگنی چاہئے، 35 پنکچر سے لے کر سائفر تک ان کا ہر دعویٰ، ہر الزام اور ہر وعدہ جھوٹ نکلا۔
رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پر پانامہ کیس میں 10 ارب کا جھوٹ باندھا، 2017ء سے اب تک جھوٹا الزام لگانے والے ثبوت نہیں دے سکے، 7 سال سے ہر پیشی پر بانی پی ٹی آئی جھوٹا ثابت ہو رہا ہے۔