اسلام آباد(اصغر چوہدری)پاکستان تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ امریکی کانگریس کےسامنے ڈانلڈ لوکی گوہی نے نہ صرف سائفر کی حقیقت کو تسلیم کیا بلکہ اس نے عمران خان کی صداقت کی گواہی بھی دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزءدفتر میں اہم پریس کانفرنس کرتےہوےکہا کہ سائفر کی موجودگی سے متعلق عمران خان نے کوئی جھوٹ نہیں بولا جبکہ ان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بلاجوازمقدمہ چلایا جا رہا ہے، کہ انہونے سائفر کو پبلک کیا ہے، جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جب سائفر کو کابینہ کے سامنے لایا گیا تو تب سے ہی یہ خفیہ دستاویز کی حثییت کھو چکا تھا انہوںنے کہاکہ سائفر کی ایک کاپی قومی اسمبلی کے اس وقت کے سپیکر، صدر اور اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیجی گئی تھی۔ر وف حسن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ نے پہلے جھوٹ بولا تھاکہ اسد مجید نے گواہی دی کہ کوئی سازش نہیں ہوئی جبکہ ان سب سے پہلے اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں اعتراف کیا جس میں ایک کمیٹی کی صدارت اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے کی تھی اور دوسری شہباز شریف کی زیرِ صدارت تھی،اوریہی وجہ تھی کہ امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت قرار دیا گیا۔ انہونے نے یاد دہانی کروائی کہ اس سائفر میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ عمران خان کے دورہ روس پر ناراض ہے جس کے سنگین نتائج پاکستان کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں ، اور اگر عمران خان کو اقتدار سےہٹانے پر ہی حالات بہتر ہوں گے ، جس بات سے سائفر کی سچائی مزید پختہ ہو جاتی ہے۔
روف کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے بھی کھلے عام اعتراف کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے امریکہ پاکستانی حکومت پر دباو¿ ڈال رہا ہے۔ خالد خورشید نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف سخت موقف اختیار کیا کیونکہ انہوں نے پرویز مشرف کی طرح امریکہ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالےاور وہ ڈٹ گئے۔ خالدخورشید نے مطالبہ کیا کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور جنرل باجوہ اور اسد مجید کو طلب کیا جائے اور پوچھا جائے کہ کوئی شخص اپنے منتخب وزیراعظم کو نہ ہٹانے کے لیے25 کروڑآبادی والے ملک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں کیسے دے سکتا ہے۔ انھونے زور دیا کہ یہ ایک اہم موڑ ہے اور ہمیں حقیقت کو قبول کرنے کی ضرورت ہے اور بحیثیت قوم ایک متحد جذبہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ سائفر سے متعلق حقائق کو منظر عام پر لایا جا سکےاور ہمیں امید ہے کہ ہمیں ہماری عدالتوں سے انصاف ملے گا کیونکہ عمران خان بے قصور ہیں۔
ڈانلڈ لو نے سائفر کی حقیقت کو تسلیم ، عمران خان کی صداقت کی گواہی دی،روف حسن








