اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیاجائے گا،بجٹ میں مزیدٹیکس لگاناہماری ضرورت ہے،معیشت پر سیاست نہ کی جائے یہ ملک کی ضرورت ہے،فنڈزنہیں ہوں گے تو عوام کو ریلیف کہاں سے دیں گے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں محمداورنگزیب نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کو مرحلہ وارآگے لے کر جائیں گے ،بجٹ میں مزیدٹیکس لگاناہماری ضرورت ہے، جوشعبے ٹیکس نہیں دے رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لاناہوگا جووزارتیں تحلیل ہوچکی ہیں ان کے بارے میں سوچناہوگا، کون سے ایریاز ہیں جن میں کٹوتی لانی ہے سوچناہوگا،جوشعبے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس لگانے سے معاملات نہیں چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ معیشت پر سیاست نہ کریں یہ ملک کی ضرورت ہے،فنڈزنہیں ہوں گے تو عوام کو ریلیف کہاں سے دیں گے ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے کمرشل قرضوں میں بہتری آجائے گی، مہنگائی کم کرنے سے شرح سود بھی کم ہوگی امیدہےکہ پالیسی ریٹ نیچے جائے گا،قرضوں کے حجم میں کمی آجائے گی۔انہوں نے کہاکہ سٹرکچرل ریفارمز کی طرف نہیں گئے تو نقصان ہوگاملکی معیشت روزانہ کی بنیاد پر نقصان کی سکت نہیں رکھتی،پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے کو علیم خان آگے لے کر جارہے ہیں اس عمل کو جون تک مکمل کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ معیشت کا اصل مسئلہ مالی نظم وضبط ہے ،ریونیو بڑھانا ہوگا، حکومتی اخراجات میں کمی لاناہوگی سرکاری اداروں کا خسارہ ختم ہوتا معاشی صورتحال خودبخود ۔بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک فیزٹو پر کام شروع ہوگیا ہے۔
مزیدٹیکس لگاناہماری ضرورت، فنڈزنہیں ہوں گے تو عوام کو ریلیف کیسے دیں گے،وزیرخزانہ








