سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مراد سعید، اعظم سواتی اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہورہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
اپیلٹ ٹربیونل کے مطابق آج 9 اپیلوں پر سماعت ہوگی۔
مراد سعید ، اعظم سواتی اور خرم زیشان کے کاغذات مستر ہونے کے خلاف اپیلوں پر بھی آج سماعت ہوگی۔ جب کہ فیصل جاوید اور اظہر مشوانی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیلوں پر بھی آج سماعت ہوگی۔








