بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراھیم سالم الزابی نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اماراتی سفیرنے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسپیکر نے نیک خواہشات کے اظہار پر اماراتی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے درینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ وسیع بنیادوں پر تعاؤن کو فروغ دینا چاہتا ہے،اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان عرب امارات فرینڈ شپ گروپس کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے یو اے ای کی اسپیکر آف پارلیمنٹ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے معاشی اور اقتصادی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان کی پارلیمان دوطرفہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے، اماراتی سفیرنے کہاکہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں شانہ با شانہ کھڑے ہیں،پاکستان میں معاشی مواقع موجود ہیں جس سے اماراتی سرمایہ کار استفادہ حاصل کر سکتے ہیں،پاکستان کی افرادی قوت انتہائی ماہر اور قابل ہے یو اے ای کی ترقی میں پاکستان کی افرادی قوت کا کردار قابل رشک ہے،دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ ہم آہنگی میں آضافہ ہو گا،