بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،عطا تارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت، پاک فوج کے جوانوں صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نواز کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ملک کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔