بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا

اسلام آباد(ممتازنیوز )صدر مملکت نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔