بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ہائی کمیشن سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب

سنگاپور(ویب ڈیسک)پاکستان کے 84ویں قومی دن کی مناسبت سے پاکستان ہاؤس سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہائی کمیشن کے عملے اور پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ہفتہ کو پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی، تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گے۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔