بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور سعودی عرب کا مل کر کام کرنے ، دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کا مل کر کام کرنے ، دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجودتھے۔
پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی مفاد کیلئے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،
دونوں ممالک کا برادرانہ رشتہ مشترکہ عقیدے اور تاریخی تعلقات سے عبارت ہے،
صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔
صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی حمایت پر سعودی عرب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
صدر مملکت نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی قیادت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے وژن کو بھی سراہا
سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تاریخی، اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون ہے، دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے، تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، سعودی عرب علاقائی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے،
صدر آصف علی زرداری نے خصوصی عطائے اعزازات تقریب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو نشان پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا۔
سعودی وزیرِ دفاع کو ایوارڈ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف میں دیا گیا
صدر مملکت نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو ایوارڈ پر مبارکباد دی، دفاعی تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔