بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات میں کیابات ہوئی ،سعود ی وزیردفاع نے بتادیا

ریاض(ممتازنیوز)سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کااحوال بیان کرتے ہوئے کہاکہ قیادت کی ہدایت پروزیراعظم شہباز شریف سے میری ملاقات ہوئی میں اپنی قیادت کاسلام ان تک پہنچایا،اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں سعودی وزیردفاع نے کہاکہ ہم نے اپنے مضبوط تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ ہم نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفتوں اور امن کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔