بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس، وزیر خزانہ کو اہم عہدہ مل گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

اس سے قبل ای سی سی کے چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف تھے۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وزرا شامل ہیں۔

اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔