لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کی باتیں من گھڑت ہیں۔عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں کچھ نہیں ہونے جارہا، یکم یا2اپریل کو تحریک انصاف کی کوئی پارلیمانی میٹنگ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ثابت کیا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط بیانی کی، تحریک انصاف کی درخواست تھی کہ انہیں ڈی سیٹ کریں۔عطا تارڑ نے کہا کہ کل سے باتیں چل رہی تھیں کہ پنجاب میں سیاسی بحران آگیا، کل تحریک انصاف والے خوشیاں مناتے نظر آئے۔
پنجاب حکومت کے خاتمے کی باتیں من گھڑت ہیں،عطا تارڑ








