ایم پی اے سلمان نعیم نے بتایا کہ ان کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 6 مارچ کی رات پاکستان پہنچ جائیں گے۔
سلمان نعیم کاکہنا ہے کہ جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہوگی جہانگیر ترین شرکت کریں گے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے مزید بتایا کہ جہانگیر ترین تندرست ہیں انکے میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین علاج کے غرض سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے۔
وہ وہاں چند روز قیام کریں گے اور اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔
لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین ایک ہفتہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے ۔