بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی بی قابل علاج ہے، عوام میں اس امر کی آگاہی بہت ضروری ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے ٹی بی قابل علاج ہے اور عوام میں اس امر کی آگاہی بہت ضروری ہے۔

مریم نواز کا انسداد تپ دق (ٹی بی) کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا دن ٹی بی کے مکمل سدباب کے لیے ہمارے غیر متزلز ل عزم کا اظہار ہے، صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا۔

انہوں نے کیا کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے، ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی جان مؤثر علاج سے بچائی جاسکتی ہے۔

ٹی بی کیا ہے؟
تپ دق (ٹی بی) ایک ایسا مرض ہے جو زیادہ تر پھیپھڑوں پر اثرانداز ہوتا ہے اور ہوا کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے۔

ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہوسکتے ہیں مگر اس کی علامات سے واقفیت اسے ابتدائی مرحلے پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔

علامات
مسلسل 3 ہفتے سے زائد بلغم کے ساتھ ہونے والی مسلسل کھانسی، جس کے ساتھ خون بھی آسکتا ہے۔

وزن میں کمی

رات کو نیند کے دوران پسینہ آنا جس سے کپڑے بھی بھیگ جائیں۔

تیز بخار

تھکاوٹ اور نڈھال رہنا

کھانے کی خواہش ختم ہوجانا

گلے کی سوجن، خاص طور پر لمفی گلینڈز کا سوج جانا اس انفیکشن کی ایک عام علامت ہے

علاج
چھ سے نو ماہ تک اینٹی بایوٹکس ادویات کے استعمال کی مدد سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ اس کا علاج پاکستان میں سرکاری سطح پر مفت کیا جاتا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے خلاف بیماری کی مزاحمت، فکر کی بڑی وجہ ہے اور اس حوالے سے نئی ادویات سے علاج اور مریضوں کے دیکھ بھال کی بہتر سہولیات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔