بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حریم شاہ کو دھمکیاں و بلیک میلنگ، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تحفظ فراہم کر دیا

لندن (ویب ڈیسک) پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہاں کچھ لوگوں کی طرف سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ذریعہ ٹک ٹاک اسٹار اور کارکن حریم شاہ کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

لندن پولیس کے ترجمان نے اس نمائندے سے تصدیق کی کہ حریم شاہ، جس کا اصل نام فضا ہے، اس نے پولیس سے کچھ لوگوں کے بارے میں شکایت میں الزام لگایا تھا کہ اسے بلیک میل، پیچھا اور دھمکی دی جارہی ہے۔

حریم شاہ نےکچھ لوگوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا، جن سے اس کا مانچسٹر میں تعارف ہوا اور ان کے ہمراہ رہی تھی۔

پچھلے ہفتے حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس کے ذریعہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔

یہ تنازع برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی میڈیا کے ممبروں سے رجوع کرنے کے بعد شروع کیا، جس میں الزام لگایا کہ حریم نے مانچسٹر میں 6000پاؤنڈ چوری کرلئے اور شہر سے لندن فرار ہوگئی۔

حریم نے کوئی رقم چوری کرنے کی تردید کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والوں کو اس کے خلاف پولیس کے پاس جانا چاہئے اور اس کی تفتیش کرنی چاہئے، بجائے اس کے کہ وہ اسے سوشل میڈیا پر بدنیتی اور دھمکیوں اور بلیک میل کے ذریعے بدنام کریں۔