بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت سے کوٹ دی واغ میں پاکستان کے نامزد سفیر محمود اختر محمود کی ملاقات

اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کوٹ دی واغ میں پاکستان کے نامزد سفیر محمود اختر محمود نے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری نےمحمود اختر محمود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوٹ دی واغ کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان کے کوٹ دی واغ کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیںنامزد سفیر کوٹ دی واغ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات آگے بڑھانے کے مواقع تلاش کریں، کوٹ دی واغ کو پاکستانی چاول، طبی اور جراحی آلات، دوائیں اور کھیلوں کے سامان کی برآمدات بڑھانے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط بنانے کیلئے ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے نامزد سفیرکو کہاکہ کوٹ دی واغ کے ساتھ عوامی روابط فروغ دینے کے امکانات بھی تلاش کریںنامزد سفیر کوٹ دی واغ کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں کریں،صدر مملکت نے محمود اختر محمود کو کوٹ دی واغ میں بطور پاکستانی سفیر تقرری پر مبارکباد دی۔