اسلام آباد(ممتازنیوز)ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے فوڈ رینج میں صنعتی ٹرانس فیٹی ایسڈز (آئی ٹی ایف اے) کے پھیلاو¿ کے باعث بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لئے موثر مہم شروعکرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی نے کارگل کے تعاون سے ایک ویبینار کے دوران کیا جس میں پاکستان میں صنعتی آلودگی میں کمی کے حوالے سے پالیسی بریف پیش کیا گیا اس پالیسی بریف کا مقصد ملک میں آئی ٹی ایف اے کو روکنے کے لئے ریگولیٹری منظر نامہ اور قابل عمل سفارشات تیارکرنا ہے۔ کارگل پاکستان کے کنٹری لیڈ عثمان قیوم افتتاحی کلمات میں کہا کہ آئی ٹی ایف اے کے بارے میں عوام میں آگاہی بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہا ہے جس پر وہ بجا طور پر مبارکباد کا مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تقریبا ایک ارب افراد موٹاپے کا شکار ہیں جو کل آبادی کا 13 سے 14 فیصد بنتا ہے اور نئی نسل میں موٹاپے کا رجحان زیادہ ہے ۔ صرف موٹاپے نے دنیا بھر میں 2 ٹریلین ڈالر کے معاشی اثرات مرتب کئے ہیں اور توقع ہے کہ 2030 تک یہ اثرات 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائینگے۔انہوں نے کہا کہ صنعت اور ریگولیٹرز سمیت اگلی نسل کو اس سے بچانے کے لئے کچھ اقدامات کرنے ہوں گے۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈاکٹر طاہرہ صدیقی نے پالیسی بریف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر گوشت اور ڈیری ذرائع سے پیدا شدہ ٹرانس فیٹی ایسڈ(چربی) صحت مند ہیں لیکن پام آئل کے ہائیڈروجنیشن کینسر اور دل کی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا،خوردنی تیل اور چربی کی درآمد 4.3 بلین ڈالر کے جیواشم ایندھن کے بعد دوسری سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی ایف اے مصنوعات کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے نئی ٹکنالوجیوں کے ساتھ عمل کو تبدیل کرنے کا ایک واضح آپشن بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایف اے کے مواد کا جائزہ لینے کےلئے لیبارٹریز کی استعداد کار میں اضافہ، ڈیوٹیز اور ٹیکسز متعارف کرانا، وفاقی اور صوبائی سطح پر پالیسی سازوں کا کردار، صنعت اور اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس، میڈیا اور سول سوسائٹی کی مخلصانہ کاوشیں اور عزم کامیابی کی کنجی ہے انہوں نے کہاکہ آئی ٹی ایف اے کو ختم کرنا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ۔فوجی کوکنگ آئلز اینڈ بناسپتی کے ڈائریکٹر فہد وحید نے کہا کہ پاکستانی فی کس 20 کلو گرام ٹی ایف اے استعمال کرتے ہیں جو ان ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جہاں دل کے امراض کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل پاکستان کی دوسری سب سے بڑی صنعت ہے جس کی بڑے پیمانے پر درآمدات کو فوری طور پر بند نہیں کیا جاسکتا جبکہ صنعت کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ معیار پر کڑی نظر رکھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کھانے کی عادات میں توازن پیدا کرنے کے لئے اپنی غذائی عادات کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مائیکرو بائیولوجسٹ ڈاکٹر افرینش میر نے کہا کہ صحت عامہ حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن قوانین اور صنعتی طریقوں پر عمل درآمد کے حوالے سے چیلنجز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ صفر آئی ٹی ایف اے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے صحت عامہ کو ترجیح دینے کے لئے واضح رہنما خطوط کی تشکیل ضروری ہے ۔ پی ایم ڈی سی کے ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ ٹی ایف اے کے متبادل بہت اہم ہیں کیونکہ اس کے بغیر کوئی تبدیلی ممکن نہیں ۔ ایس ڈی پی آئی کے جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے شرکاء، ماہرین اور شریک مصنفین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پروسیسڈ اور تلی ہوئی غذاو¿ں میں ٹی ایف اے کی زیادہ مقدار امراض قلب، فالج اور دیگر امراض کا سبب بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینکس اور صحت پر کام کرنے والے گروپ کھانے کی مصنوعات میں ٹی ایف اے پر سخت ضوابط پر زور دے رہے ہیں دوسری طرف تبدیلی کے خلاف مزاحمت موجود ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ فریقین کے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فاقی حکومت بین الاقوامی معیار کے مطابق کھانے پینے کی مصنوعات میں ٹی ایف اے کے مواد کو محدود کرنے کے شواہد پر مبنی ضوابط نافذ کرنے کیلئے خوراک کے مینوفیکچررز کو مالی مراعات کی پیش کش کرسکتی ہے تاکہ وہ سبزیوں کے تیل جیسے صحت مند متبادل کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی اور ہیلتھ ایڈوکیسی گروپس جیسے تھنک ٹینکس پاکستانی فوڈ پروڈکٹس میں ٹی ایف اے کے پھیلاو¿ اور صحت عامہ پر ان کے اثرات پر تحقیق کرنے میں وفاقی حکومت کی مدد کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا، “ایس ڈی پی آئی صارفین کو ٹی ایف اے کے بارے میں تعلیم دینے اور صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینے کے لئے میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار ہے۔
آئی ٹی ایف اے کے خطرات پر قابو پانے کےلئے واضح رہنمائی اور قانون سازی ناگزیرہے: ماہرین








