بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے آروائی نے زرد اورگندی صحافت کی تمام حدیں پارکر دیں ،مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے نجی نیوز چینل (اے آروائی) کی طرف سے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چینل نہ صرف زرد بلکہ گندی صحافت کی تمام حدیں عبور کرگیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ یہ چینل پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان بن چکا ہے انہیں صحافت چھوڑ کر باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سمگلرز(اے آروائی ) کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور ان کا بدنام چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے ۔