بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انرجی ایفیشنسی اتھارٹی کوپانچ سالہ جامع پلان تیارکرنے کی ہدایت

اسلام آباد:• وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے  نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کوپانچ سالہ جامع پلان تیارکرنے اور مقامی فین انڈسٹری کو انرجی ایفشنٹ پنکھے تیار کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔  • وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کونیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،اس دوران وفاقی وزیر نے  نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی   (NEECA ) کو پانچ سالہ جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کیں۔بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ • پاکستان میں شدید گرمیوں میں پنکھوں کا لوڈ 9920 میگاواٹ ہو تا ہے۔ پاکستان انرجی لیبل ریگولیشنز 2023 اور انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز 2023 کے ذریعےاس لوڈ کو 35 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے جس پر  • وفاقی وزیر نے NEECA کے حکام کو بین الاقوامی رینکنگ میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مقامی فین انڈسٹری کو انرجی ایفشنٹ پنکھے تیار کرنے کیلیے اقدامات کی ہدایت جاری کیں،دریں اثنا  • وزیر برائے توانائی سے نیپرا کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں ڈسکوز کے لیے رعایتی ماڈل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیرتوانائی نے پاور ڈویژن کے مقاصد کے حصول کے لیےنیپرا کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے پر زور دیا ۔