اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ کو توسیع دینے پر پچھتاواہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پارٹی نے جنر ل باجوہ کی ایکسٹینشن کا فیصلہ کیاتھا،ذمہ داری قبول کرتا ہوں،باجوہ کی ایکسٹینشن پر لین دین کی آفر تھی لیکن نہیں کیاتھا،ایکسٹینشن دینے کے لیے جو بیانیہ بنایاگیاوہ غلط تھا ۔انہوں نے کہاکہ باجو ہ میرے خلاف پریس کانفرنس کرناچاہتے ہیں تو ضرور کریں ۔انہوںنے کہاکہنوازشریف کو ہٹانے کا اٹل فیصلہ ہوچکاتھا ،جنرل باجوہ پرنجی ملاقاتوں میں کہتے کہ نوازشریف اورمریم نواز10 سال کے لئے فارغ ہیں ۔
جنرل باجوہ کو توسیع دینے پر پچھتاواہے،خواجہ آصف








