بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

جسٹس شاہد بلال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی، کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے کہا کہ الزام تھا کہ اپیل کنندہ کا شوہر 2023ء کی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرا سکا، اپیل کنندہ کے شوہر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، 2023ء کا ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہو سکا، ان حالات و واقعات کا جائزہ ریٹرننگ افسر کو بھی لینا چاہیے تھا۔

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ صنم جاوید کو مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے۔