نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگتریس سے ملاقات کی ، یہ ملاقات اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز نیو یارک میں ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نائب مستقل مندوب عامر خان بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اقوا م متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات








