بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان سے چیر مین واپڈاکی ملاقات، بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے امور پرگفتگو

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان سے چیر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں واپڈا کے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے واپڈا کے منصوبوں سے بجلی کے ترسیلی لائن کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات جاری کر دیں تا کہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے۔

این ٹی ڈی سی کو واضح ہدایات جاری کر دیں کہ کسی بھی منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے اور تاخیر کا سبب بننے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

ملاقات میں چیر مین واپڈا نے این ٹی ڈی سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔