بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان مسئلے کے حل کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،بلاول

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ افغان عوام کو بہت مسائل کا سامناہے، افغان مسئلے کے حل کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہاکہ افغان عوام کی بڑی تعدا د غذائی قلت کا شکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ افغان حکومت نے خواتین کی تعلیم کی یقین دہانی کرائی ہے،امیدہے کہ وہ خواتین سے متعلق وعدے کو پورا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات میں خواتین کی تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔