بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد ، چینی سفیر سے بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت

 اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد ، چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے بشام میں دہشت گرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی ۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داراں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی ۔چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر اور چینی وزیرِ اعظم کیلئے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی ہے مگر دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، چینی سفیر نے وزیرِ اعظم کی سفارتخانے آمد اور واقعے کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کے پاک چین دوستی کے حوالے سے عزم کی تعریف کی۔