لاہور(ممتازنیوز)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کااجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کی راہنما ہدایات جاری کی گئیںجن میں بیرونی امداد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل،فارن فنڈڈ منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لینے،بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی دیکھ بھال، ای سی جی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی،درست اعدادوشمار کی فراہمی کے لئے سوشل اکنامک رجسٹری کے قیام پر عمل درآمدکی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پربیرونی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ، وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور چیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نبیل احمد اعوان نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ مریم نواز شریف ورلڈ بنک، اے ڈی بی اور عطیات دینے والے دیگر اداروں سے باہمی تعاون کومزید بہتر اور وسیع کرنے کی خواہش مند ہیں،مریم نواز شریف کی قیادت میں بہترین منصوبہ بندی اور اشتراک عمل کو بہتر بنا کر پنجاب جلد ترقی یافتہ اورخوشحال صوبہ بنے گا،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ عالمی بینک کے مالی تعاون سے 11 اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پنجاب میں 8 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کااجلاس








