ادیس ابابا(ممتازنیوز)ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی افطار ڈنرکااہتمام کیاگیا جس میں سعودی عرب،ترکیے،کویت،آذربائیجان،بنگلہ دیش،قازخستان، برازیل،اومان،سری لنکا، کیوبا،چلی، فن لینڈ،سپین، نیوزی لینڈ کے سفیروں اور امریکہ، برطانیہ،جرمنی، فرانس، روس کے نائب سفیروں سمیت 170 سے زائدشخصیات نے شرکت کی ،تقریب کے مقام پر پاکستان کے متنوع حسن پر مبنی پورٹریٹ اور بینرز لگائے گئے جبکہ پاکستانی نوجوانوں نے پنجاب، سندھ، خیرپختونخوا،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے ثقافتی رقص پیش کئے جنہیں شرکانے بے حدسراہا۔
ادیس ابابا میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی افطار ڈنرکااہتمام








