پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی خریداری کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارت اور قطر بے حد دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلف ممالک کے حکام نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے حکومت سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں ۔ ایوی ایشن ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ گلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے ، اس موقع پر یو اے ای ، قطر اور سعودی حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو پی آئی اے دی جائے گی ۔
قطر ،سعودی عرب اور یو اے کا ای پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار








