بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر سندھ کی کچےکے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانےکی پیشکش

 

حیدرآباد :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچےکے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش کردی۔
حیدرآباد پریس کلب میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروائے جائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی کے ڈاکو لارہا ہوں، آئی ٹی والا ڈاکو کچے کے ڈاکو کو کھا جائےگا۔
انہوں نےکچے کے ڈاکوؤں کو پیشکش بھی دے دی کہ اسلحہ چھوڑیں اور گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے آجائيں، ڈاکو خود بھی آئيں اور اپنے بچوں کو بھی لائيں، مستقبل روشن بنائيں، روشن مستقبل کے لیے بچوں کو کچے کا ماہر نہیں آئی ٹی کا ماہر بنائيں۔