اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں اس وقت صدرعارف علوی نے وزیراعظم کی سفارش پر عدالتوں سے سزایافتہ دہشت گردوں کی سزائیں معاف کیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ چیف جسٹس فائزعیسیٰ سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عدلیہ کو جومدددرکارہوگی فراہم کی جائے گی،اگرشکایت آئی ہے تو پراسس کو فالوکیاجائے گا،میری خواہش ہے کہ عدلیہ کی جو بھی شکایات ہیں دورہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ اگراداروں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فیض آباددھرنے میں ایک افسرکی پیسے دیتے دیتے ویڈیوبنی اور ریکارڈ پر ہے، جب پیسوں کی بات پوچھی تو بتایاگیاکہ واپسی کا کرایہ دیاگیا۔ وزیردفاع نے کہاکہ آئین کی پاسداری کے لیے سیاست دانوں کو بات چیت کرنی چاہئے، جنرل باجوہ کو توسیع دینے میں تینوں پارٹیاں ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہاکہ جب پی ٹی آئی دورحکومت میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے نام پران طالبان کورہاگیاجنہیں عدالتوں سے سزائیں ہوئیں اور دہشت گرد حملوں ملوث تھے ، عدالتوں سے سزائیں ہوچکی تھیں لیکن صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سزائیں معاف کی ۔انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ نے مجھے بلاکرکہاتھا کہ آپ نوازشریف سے بےوفائی کریں تو آپ کے مسئلے مسائل حل ہوجائیں گے لیکن میں انکارکردیااور اس کے بعد گرفتارہوگیا۔
صدر علوی نے عدالتوں سے سزایافتہ دہشت گردوں کی سزائیں معاف کیں،خواجہ آصف








