اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے ؛ معیشت کی بحالی ہمارا سب سے بڑا چیلنج اور حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ناز آفرین سہگل، سرمد علی، مجیب الرحمٰن شامی، شہاب زبیری، محمد اطہر قاضی، سید منیر جیلانی ، محسن بلال، مہتاب خان اور فیصل زاہد ملک شامل تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجبکہ وزیراعظم نے اے پی این ایس کی نو منتخب پینل کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے کہاکہ بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے ؛ معیشت کی بحالی ہمارا سب سے بڑا چیلنج اور حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی معیشت کی بحالی کی کوششوں اور حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ محصولات کی وصولی کے نظام کو جدید بنانے کے حوالے سے لائحہء عمل تیار کیا جا رہا ہے؛ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جا رہی ہے اور ٹیکس بیس میں اضافے کے لیے کام کیا جا رہا ہے: وزیراعظم نے کہاکہ 2 ہزار ارب روپوں سے زائد کے محصولات کے مقدمات عدالتوں اور ٹریبیونلز میں زیر التواء ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں حکومت نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کا انعقاد کیا جن کا مقصد اچھے ٹیکس دہندگان ، برآمد کنندگان اور خواتین اینٹرپرئنیورز کی حوصلہ افزائی تھی،وزیراعظم نے کہاکہ اربوں روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جا رہی ہے، حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات ، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی ، پریس یقینی طور پر ریاست کا چوتھا ستون ہے؛ معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں پریس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،انہوں نے کہاکہ گڈ گورننس یقینی بنانے اور عوام کو آگاہی کی فراہمی میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،انہوں نے کہاکہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے،وزیراعظم فیک نیوز بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے جس کے تدارک کے لیے حکومت اور میڈیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے حکومت پریس کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھا رہی ہے : وزیراعظم نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ صحافی برادری زمہدارانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی صحافی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے ، وزیراعظم نے وفد کو صحافی برادری کو درپیش تمام مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی، معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم








