بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا : غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم

پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے منظوری دیدی۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پابندی میں نرمی کی جاتی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی ہے۔